09 January 2017 - 15:12
News ID: 425583
فونت
کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا عابد حسین، سید شفقت کاظمی، غلام شبیر بک، تفسیر خمینی، سید علی رضا شاہ، سید ارشد بخاری اور سید سجاد حسین باقری شامل شامل ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد منڈا چوک مظفر گڑھ میں منعقد ہوا، جس میں مقامی تنظیمی افراد کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں تنظیمی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کیلئے ضلع بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں علی رضا طوری کو آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا عابد حسین، سید شفقت کاظمی، غلام شبیر بک، تفسیر خمینی، سید علی رضا شاہ، سید ارشد بخاری اور سید سجاد حسین باقری شامل ہیں۔

اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علی رضا طوری اور سید عدیل عباس زیدی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬