11 January 2017 - 23:57
News ID: 425632
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرین کے شہر سترہ میں اسکولی طلبہ کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کے لیے انھیں آنسوگیس کے گولوں کا نشانہ بنایا ہے ۔
بحرین کے اسکولی طلباء


رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق ، بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے امتحان کے بعد اسکول کے باہر جمع ہونے والے طلبہ پر اچانک آنسوگیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک طالبعلم، آنسوگیس کا شیل لگنے سے زخمی بھی ہوا ہے اور اس کی آنکھ مثاتر ہوئی ہے۔ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کو خدشہ تھا کہ کہیں طلبہ کا یہ گروپ شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی شروع نہ کر دے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے نویدرات کے علاقے میں لوگوں کے گھروں پر حملے کرکے ، چار شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق سنابس کے علاقے میں لوگوں نے مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

دریں اثنا ، الدراز کے علاقے میں واقع سرکردہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے باہر عوامی دھرنا بدستور جاری ہے۔ 

بحرین کے عوام ملک میں آزادی و انصاف کے قیام اور شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت سعودی فوجیوں کے تعاون سے، ملک میں جاری  جمہوری تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬