12 January 2017 - 19:33
News ID: 425637
فونت
صہیونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ ہی فرانس نے ایک بار پھر اسرائیلی ڈرون خریدنے سے انکار کردیا ہے ۔
ڈرون


رسا نیوز ایجنسی کی قدس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، فرانس کی طرف سے صیہونی حکومت کے تیار کردہ ڈرون طیارے کی خریداری سے انکار کر دیئے جانے کے بعد اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی البیت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔

اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی البیت فرانس کے ساتھ سو ملین ڈالر مالیت کا سودا کرنا چاہتی تھی لیکن فرانس نے صیہونی کمپنی البیت کے ڈرون طیارے خریدنے سے انکار کردیا ۔

صہیونی حکومت کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلانے والی تحریک بی ڈی ایس نے بھی فرانس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

مذکورہ تحریک کے عہدیداروں نے کہا : فرانس کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اسرائیلی کمپنی البیت تجارتی لحاظ سے دیوالیہ ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی اسلحہ ساز کمپنی البیت اپنے جدید ہتھیاروں کو فلسطینی علاقوں پر حملہ کر کے ٹیسٹ کرتی ہے اور اس نے بارہا چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے ۔

بی ڈی ایس کے کارکنوں نے اس سے پہلے فرانسیسی صدر کو دو ہزار درخواستیں ارسال کی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اسحلہ جاتی معاہدے نہ کریں ۔

بی ڈی ایس کے کارکنوں نے اس سلسلے میں فرانس کے دسیوں شہروں میں ریلیاں بھی نکالی تھیں جن میں صیہونی حکومت کی مصنوعات خاص طور پر ہتھیاروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۸۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬