12 January 2017 - 20:21
News ID: 425647
فونت
پاکستان میں اعلیٰ سطح پر سخت ردعمل کے بعد؛
پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے ۔
راحیل شریف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ سطح پر شدید اور سخت ردعمل کے بعد راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے، پاکستان میں فیصلوں کے دواہم مراکز جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاﺅس ہیں، حکومت کہتی ہے کہ سارے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ، پارلیمنٹ کہتی ہے کہ ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں راحیل شریف کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول کئے جانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد سینٹ کے چیرمین رضاربانی نے حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔

پاکستان کی اکثر سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے راحیل شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کے بہتر مفاد میں یہ عہدہ قبول نہ کریں۔ تاہم سعودی عرب سے واپس آنے کے باوجود راحیل شریف نے عہدہ قبول کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬