رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنیک نیوز سے رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے جمعرات کو کہا کہ مسلح گروہ، شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے-
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو کو امید ہے کہ شام کے امن مذاکرات جو تئیس جنوری دو ہزار سترہ کو قزاقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے ہیں، شام میں قیام امن کے راستے میں نیا قدم ہوں گے-
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے بقول بعض ممالک کی جانب سے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی-
قابل ذکر ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شامی گروہوں کے درمیان تئیس جنوری دو ہزار سترہ کو ماسکو، انقرہ اور تہران کی نگرانی میں مذاکرات ہوں گے جس میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا کے موجود رہنے کا بھی امکان ہے-/۹۸۹/ ف۹۴۰