12 January 2017 - 20:37
News ID: 425653
فونت
شام کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی مدد جاری رہنے کی درخواست کی ہے-
شامی فوجی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے چیف آرمی اسٹاف علی عبداللہ ایوب نے جمعے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی جانب سے شام کی مسلح افواج کی حمایت کی اہمیت اور اس جنگ میں کامیابی کے بعد بھی اس تعاون کو مضبوط بنائے جانے پر تاکید کی ہے-

علی عبداللہ ایوب نے، کہ جو روسی بحری بیڑے "ایڈمیرل کوزنتسف " کی مدت تعیناتی کے اختتام کی مناسبت سے خطاب کر رہے تھے، کہا کہ شامی اور روسی فوج کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد صداقت و تعاون اور انسانی و اخلاقی اقدار کے دفاع پر استوار ہے-

شام کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ ایڈمیرل کوزنتسوف بحری بیڑا اور پطرس کبیر آبدوز نیز اس کے ہمراہ موجود بیڑے شامی ساحلوں سے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ تعینات تھے-

اس موقع پر روس کے چیف آف آرمی اسٹاف والری گراسیموف نے بھی کہا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا شروع کر دیا ہے-

گراسیموف نے شام کے ساحلوں سے روسی بیڑوں کے باہر جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام میں روسی فوجیوں کی تعداد میں کمی روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے حکم سے انجام پا رہی ہے-/۹۸۹/ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬