ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رہنے کی بنا پر اس علاقے میں انتہائی خراب انسانی صورت حال پیدا ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں ہونے والے اس مظاہرے کی کال جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے دی تھی۔
جس میں غزہ پٹی میں انتہائی خراب انسانی صورت حال خاص طور پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے غزہ پٹی کا سخت محاصرہ کررکھا ہے اور وہ اس علاقے میں ایندھن، ادویات، بلڈنگ میٹریل اوردیگر اشیا لانے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔
غزہ پٹی کا محاصرہ طویل ہونے، اس علاقے کے عوام پر صیہونی حکومت کے دباؤ میں بے پناہ اضافے اورغذائی اشیا اور ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی اشیا میں شدید کمی کی وجہ سے غزہ پٹی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے