13 January 2017 - 23:49
News ID: 425672
فونت
آئی ایس او کراچی:
پری بورڈ امتحانات میں داخلہ لینے اور طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے شہر کے ۲۰ سے زائد مختلف مقامات پر رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے رجسٹریشن فارم ۲۴ جنوری تک حاصل و جمع کروا سکتے ہیں، امتحانات ۱۵ فروری تک جاری رہینگے۔
آئی ایس او


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ذیلی ادارے امامیہ ایجوکیشن بورڈ اور بورڈ آف لٹریسی ڈولپمنٹ کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی نویں و دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے پری بورڈ امتحانات کا آغاز یکم فروری 2017ء سے ہوگا، اس کا اعلان آئی ایس او کراچی کے سیکریٹری تعلیم محمد یاسین نے امامیہ ایجوکیشن بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس کو پری بورڈ امتحانات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

محمد یاسین نے بتایا کہ امتحانات میں داخلہ لینے اور طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے سادات کالونی انچولی، جعفرطیار، ملیر، نیو رضویہ سوسائٹی، سچل گوٹھ، ڈرگ روڈ، اسٹیل ٹاون، عباس ٹاﺅن، سچل گوٹھ، گلستانِ جوہر، سولجر بازار سمیت شہر کے 20 سے زائد مختلف مقامات پر رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے خواہشمند طلباء و طالبات رجسٹریشن فارم 24 جنوری تک حاصل و جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ پری بورڈ امتحانات آغاز یکم فروری سے ہوگا، جو 15 فروری تک جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن گذشتہ 27 سالوں سے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کرواتی آرہی ہے، ان امتحانات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو بورڈ امتحانات سے قبل امتحانی تیاری کو جانچنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬