14 January 2017 - 22:06
News ID: 425693
فونت
عراقی وزیر خارجہ:
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے ایک بار پھر اپنے ملک کے شمالی علاقے سے ترک فوج کے فوری اور غیر مشروط انخلا پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر ابراہیم جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ابراہیم الجعفری نے ترک حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف بیانات اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ بغداد ، انقرہ کی جانب سے عملی اقدامات کا منتظر ہے۔

 عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے بارہا ترک فوج کی جارحیت کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے باضابطہ شکایت بھی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی نے سن دوہزار پندرہ کے اواخر میں، غیر قانونی طور پر اپنے سیکڑوں فوجی، عراق کے شہر موصل کے نواحی علاقے بعشیقہ میں داخل کردیئے تھے۔

ابراہیم الجعفری نے موصل میں دا‏عش کے آخری گڑھ کی عنقریب نابودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، عراقی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرنے والے اپنے گھناؤنے اعمال کی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬