15 January 2017 - 18:31
News ID: 425704
فونت
زاہد علی اخونزادہ :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان کے عسکری ونگ کے پروپگنڈے کو یکسر مسترد کیا ۔
تحریک جعفریہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان کے عسکری ونگ کے پروپگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک گمراہ کن پروپگنڈہ اور اور ایک صحافی کی ذہنی عکاسی کا غماز قرار دیا ہے۔

مرکزی سکریٹری اطلاعات نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیو گروپ کے صحافی سلیم صافی کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان کے ساتھ ایک عسکری ونگ کے ساتھ وابستگی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کو اس کی سرپرستی کرنے کی ہرزہ سرائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپگنڈہ اور پلانٹڈ بیان مذکورہ صحافی کےماضی پر مبنی ذہنی اختراع کا غماز ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانیوں میں سے ہیں جنہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کو نہ صرف برملا مسترد کیا ہے بلکہ ہرقسم کی عسکری کاروائی کو ناجائز قرار دیا ہے ۔

قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے متحدہ مجلس اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی بنیاد ڈال کر اتحاد امت کا عظیم فلسفہ دنیا کے سامنے متعارف کروایا ۔

پاکستان کی عدالت عظمی نے بھی تحریک جعفریہ پاکستان کے خلاف عدم ثبوت کے باعث اس کی کالعدمی  کو ختم کرنے کا فیصلہ صادر کر چکی ہے مگر افسوس کہ ایک میڈیا گروپ پر ان کے مخصوص فکر کے حامل صحافی سلی صافی ان تمام حقائق سے صرف نظر کرتے ہوئے اپنی ذہنی اختراع کے مطابق ٹی وی پروگرامز میں تحریک جعفریہ پاکسان اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف ہرزپ سرائی کے مرتکب ہورہے ہیں جو یقینا قابل مذمت ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬