رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک پاکستانی دہشت گرد پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واپس لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستانی خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق داعش سے وابستہ افراد ظاہری طور پر پاکستان سے جنگ میں شامل ہونے کے لئے شام گئے تھے، جو اب افغانستان کے راستے واپس آ رہے ہیں۔
ماضی میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ وہابی دہشت گردوں سے منسلک سیکڑوں پاکستانی شام میں جاری جنگ میں داعش میں شمولیت کے لئے شام گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عسکریت پسندی پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصرکے خلاف فعال کردار ادا کیا جائے۔
راولپنڈی پولیس چیف اسرار احمد عباسی نے ڈان کو بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے تمام اضلاع میں مشترکہ سرچ آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔
پاکستان میں وہابی مدارس اور ادارے وہابی دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہے ہیں اور دہشت گردوں کی مدد سعودی عرب کے نام پر کی جاتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/