رسا نیوز ایجنسی کی فارس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، بحرینی کے خبر رساں مراکز نے بحرین کے شیعہ رھنماوں کی دعوت پر تین بحرینی انقلابی جوانوں کی مجلس ترحیم میں کثیر بحرینیوں کی شرکت کی خبر دی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، بحرینی شیعہ رھبروں اور علمائے کرام نے آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں گذشتہ روز پھانسی دئے جانے والے تین بحرینی انقلابی جوانوں کی مجلس ترحیم میں عوام کو کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اکثریت کے مورد استقبال قرار پائی اور سب نے سنابس علاقے میں موجود امام بارگاہ پہونچ کر ان تن جوانوں کے لئے قران خوانی کی ۔
اس پروگرام میں جمعیت ملی اسلامی الوفاق کے اعضاء اور برجستہ شخصیتیں بھی موجود تھیں ۔
مرآة البحرین سنٹر نے رپورٹ پیش کی کہ ان تین شھیدوں کے پسماندگان نے آج سموار کی صبح سب سنابس علاقے میں موجود امام بارگاہ میں مرد و خواتین کی جداگانہ مجلس ترحیم کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس میں کثیر تعداد میں زن و مرد نے شرکت کی ۔ نیز کل منگل اور پرسوں بدھ کے روز بھی ان شھیدوں کے لئے امام بارگاہ حاج احمد بن خمیس مجلس ترحیم منعقد کی جائیں گے ۔
واضح رہے کہ کل اتوار کو تین بحرینی انقلابی جوان ، حکومت آل خلیفہ کے بے جا الزامات کی وجہ سے پھانسی دے دئے گئے ، جبکہ عالمی مراکز ان جوانوں کو پھانسی دئے جانے کے شدید مخالف تھے ۔
حکومت آل خلیفہ نے ان تینوں جوانوں پر 3 مارچ 2104 عیسوی کو بحرینی کے شمالی علاقے کی روڈ پر بمب بلاسٹ کا الزام لگایا تھا کہ جو تین پولیس من جملہ دبئی کے دو پولیس کے مارے جانے کا سبب ہوا تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۹