17 January 2017 - 15:50
News ID: 425738
فونت
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان پر امریکی قبضے کو غلطی قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور افغانستان میں مداخلت امریکہ کی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں بحران شام کے اصل محرکین کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر، شام میں دہشت گردی کے خلاف روسی اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ شام میں روسی اقدامات کے نتجے میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

نومنتخب اور ناتجربہ کار امریکی صدر نے مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کی بات بھی کہہ ڈالی تاہم کہا کہ خلیج فارس کے دولت مند ساحلی ملکوں کو محفوظ علاقوں کے قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے بڑی بے شرمی کے ساتھ کہا کہ شام میں محفوظ علاقوں کا انتظام صرف امریکہ ہی چلائے گا۔

نومنتخب امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب، بحران شام اور دہشت گرد گروہوں کے اصلی حامی کی حثیت سے امریکہ ، شام و عراق سمیت خطے کے بحرانوں میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬