17 January 2017 - 15:36
News ID: 425742
فونت
سید شفقت حسین شیرازی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری نے کہا : انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان جرائم کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی کی بنیادی زمہ داری عدل وانصاف کی فراہمی ہے۔ کیونکہ حکومت کفر سے تو قائم اور باقی رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے قائم نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے وضاحت کی : پانچ دن پہلے اڈیالہ جیل روالپنڈی میں عدالت کے تقاضوں کے خلاف ہمارے ایک بہترین مومن جوان نوید حسین کو پھانسی دی گئی جنکا تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور ہمارے دل افسردہ اور زخمی تھے کہ آج صبح بحرین کی ظالم حکومت نے تین بیگناہ  شیعہ جوانوں کو پھانسی دے دی اور ریاستی دہشتگردی کی ایک نئی تاریخ رقم کی کیونکہ اقتدار کی طاقت سے عدل وانصاف کے ایوانوں کو شخصی انتقام اور بغض کے لئے استعمال کرنا ریاستی دہشتگردی کی بد ترین مثال ہےاور جب عوام کا اعتماد عدالتوں سے اٹھ جاتا ہے تو بد امنی اور خانہ جنگی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بحرین میں انسانی حقوق کی پائمالی پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مزمت ہے،مجلس وحدت مسلمین ان بھیانک جرائم کی پر زور مذمت کرتی ہےاور انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان جرائم کو روکنے میں کردار ادا کریں۔اور ان ظالموں کا محاسبہ کریں،یہ بیگناہ بہنے والا خون انکے اقتدار کو لے ڈوبے گااور ہم وارثان شہداء اور انکے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائےاور ان عظیم اور مظلوم شھدا کو اپنی رحمتوں سے نوازے اور جنت الفردوس عطا فرمائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬