17 January 2017 - 16:05
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425744
فونت
عراق کے شمالی شہر موصل کے مشرق میں دو کار بم دھماکوں میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے
موصل میں دو کار بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل  کو موصل کے مشرقی علاقے تل یابس میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں پندرہ عام شہری جاں بحق اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ 

موصل میں فوجی اور سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کی تیز رفتار پیشقدمی پر داعش کا ردعمل  ہیں ۔

عراقی افواج نے موصل کے مشرق میں نوے فیصد سے زائد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے ۔

عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر معن السعدی نے کہا ہے کہ موصل کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے مشرق میں داعش کے ڈرون بنانے والے ایک کارخانے کا پتہ لگا کر اس کو تباہ کرد یا ہے جبکہ موصل کے مشرقی ساحل پر واقع الکندی محلے کو بھی عراقی افواج نے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬