رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو موصل کے مشرقی علاقے تل یابس میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں پندرہ عام شہری جاں بحق اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔
موصل میں فوجی اور سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے دہشت گردوں کے خلاف عراقی افواج کی تیز رفتار پیشقدمی پر داعش کا ردعمل ہیں ۔
عراقی افواج نے موصل کے مشرق میں نوے فیصد سے زائد علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے ۔
عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر معن السعدی نے کہا ہے کہ موصل کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
اس درمیان یہ بھی خبر ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے مشرق میں داعش کے ڈرون بنانے والے ایک کارخانے کا پتہ لگا کر اس کو تباہ کرد یا ہے جبکہ موصل کے مشرقی ساحل پر واقع الکندی محلے کو بھی عراقی افواج نے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/