17 January 2017 - 21:48
News ID: 425753
فونت
عبداللہ دقاق:
آیت الہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے کہا : بحرینی حکومت پرامن احتجاج کو پر تشدد بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
عبداللہ دقاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آيت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بحرینی عوام کا ایک مذہبی پیشوا اور رہبر ہے جس نے ملک میں پرامن طور پر جمہوری تحریک کا آغاز کررکھا ہے اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک پرامن ہے مسلحانہ نہیں ہے بحرینی شیعوں کے رہبر کی جمہوری تحریک کا آپشنز مسلحانہ نہیں بلکہ پرامن ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے کہا کہ بحرینی شیعوں کے رہنما نے جمہوری تحریک کے آغاز سے ہی مسلح تحریک کی مخالفت کی اور بحرینی عوام کی جمہوری تحریک میں مسلح احتجاج شامل نہیں بلکہ بحرینی عوام کا احتجاج پرامن ہے لیکن بحرینی حکومت پرامن احتجاج کو پر تشدد بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے عبداللہ دقاق نے کہا کہ آیت اللہ  شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے مذہبی رہنما ہیں اور وہ بحرین میں جمہوری حقوق کے حصول کے لئے پرامن جد وجہد کے حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کے باوجود بحرینی عوام کا پرامن احتجاج جاری ہے۔

آیت الہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے نے بحرین کے تین جوانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت نے مقتولین کے جنازے پر ورثا کو نہیں دیئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬