18 January 2017 - 15:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425765
فونت
اقوام متحدہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔
نکولائی ملادی نوف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولائی ملادی نوف نے کہا ہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیر نے امن مذاکرات کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔

انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ، مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ضم کرنے کے اسرائیلی اقدام سے خطے کی کشیدگی میں شدت پیدا ہوگی ۔

 قابل ذکر ہے کہ سلامتی کونسل نے گزشتہ دنوں اتفاق رائے سے ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔

امریکہ کے سوا سلامتی کونسل کے تمام دائمی اور غیر دائمی ارکان نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬