19 January 2017 - 19:56
News ID: 425784
فونت
ملیشیا کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل :
ملیشیا کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے اور ان کی بہتری کے لئے فوری اقدام کرے۔
روہنگیا مسلمانوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق راملان ابراہیم نے کوالالامپور میں اسلامی تعاون تنظیم کے سینئر ماہرین کے ہنگامی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں ، جو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا ہے، کہا کہ روہنگیا کا مسئلہ، علاقائی مسائل کے پیش نظر صرف میانمار کا داخلی مسئلہ شمار نہیں ہوتا ہے اس لئے عالمی برادری کو اس پر تشویش ہونی چاہئے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عبداللہ عالم نے بھی اس اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک کی مسلم اقلیت کے مسائل کو حل کرے اوراسلامی ملکوں کی جانب سے ان کو امداد پہنچائے جانے کی اجازت دے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ کسی بھی خطے میں مسلمانوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ عالم اسلام کا متحدہ موقف ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالالامپور میں اسلامی تعاون  تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کےموقع پر، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ عالم اسلام کا اتحاد قرار دیا ۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اس اجلاس میں شریک اعلی ایرانی سفارتکار نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

عباس عراقچی نے بتایا کہ میانمار میں مسلمانوں اور بودھ مت کے پیروکاروں کے درمیان کشیدگی اور لڑائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسلمان جاں بحق اور بے گھر ہوئے ہیں تاہم ایران نہیں سمجھتا کہ اس کشیدگی کی وجہ مذہبی منافرت ہے مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ اس صورتحال میں مسلمان برادری ظلم کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ میانمار کے مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے ماہرین کا اجلاس جمعرات کی صبح سے کوالالامپور میں شروع ہوا جبکہ ستاون ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج بروز جمعرات سہ پہر کو کوالالامپورمیں منعقد ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' بھی شریک ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬