22 January 2017 - 17:38
News ID: 425837
فونت
آستانہ میں دوسرے دور کے مذاکرات میں ایران اور روس نے ایک بار پھر شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
مذاکرہ آستانہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں ایران اور روس کے درمیان آستانہ میں دوسرے دور کے مذاکرات ہوئے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایران اور روس کے نمائندہ وفود کے درمیان دو بار مذاکرات ہوئے۔

ایرانی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری جبکہ روسی وفد کی قیادت شام کے امور میں روسی صدر کے خصوی نمائندے الیگزنڈر لاورنتیف کر رہے ہیں۔

فریقین کے درمیان مذاکرات میں ترکی کا مذاکراتی وفد بھی شامل رہا۔ان مذاکرات میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

مذاکرت میں طے پایا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی دستاویزات کے بارے میں پیر کے روز بھی مذاکرات ہوں گے۔

ایران، روس اور ترکی کی نگرانی میں اقوام متحدہ کے نمائندہ وفد کے ہمراہ حکومت شام کے نمائندوں اور حکومت مخالفین کے درمیان پیر کے روز آستانہ میں امن مذاکرات بھی ہوں گے۔

یہ مذاکرات ایسی حالت میں ہو رہے ہیں کہ بحران شام کے سیاسی حل کے حصول کی غرض سے شام میں فائر بندی کا عمل جاری ہے تاہم فائر بندی کے اس عمل میں دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬