:
پاراچنار سانحہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹیری جنرل نے کہا : داعش علاقے میں بھرتیاں کر رہی ہے لیکن ملکی وقار و تحفظ کے ضامن ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹیری جنرل حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی نے پاراچنار سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے بیان کیا : پارا چنار کے نہتے عوام سے اسلحہ جمع کرنے کی بات کرنے والے مقامی انتظامیہ ، دہشت گردوں کو قابوکرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا : آج ہمیں ایک دفعہ پھر اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ علاقے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کرم طوری ملیشیا اور کرم ایجنسی کی محافظ کرم ملیشیا کے حوالے کئے جائیں۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی نے کہا کہ داعش علاقے میں بھرتیاں کر رہی ہے لیکن ملکی وقار و تحفظ کے ضامن ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پارا چنار سے ملحقہ افغان علاقوں میں داعش سرگرم عمل ہیں، گزشتہ روز ننگر ھار میں دہشت گردی کی گئی اور اب پاراچنار کو داعش نے اپنے مذموم ایجنڈے کا نشانہ بنایا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاراچنار سے ملحقہ بارڈر کی سیکیورٹی طوری ملیشیا کے حوالے کی جائے یا اس بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/