22 January 2017 - 18:49
News ID: 425845
فونت
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیراعظم بن علی یلدریم نے پاکستان کے شہر پارا چنارمیں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
رجب طیب اردوغان

ترکی کے صدر اور وزیراعظم نے پارا چنارمیں  بم دھماکے کی مذمت کی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیراعظم بن علی یلدریم نے پاکستان کے شہر پارا چنارمیں  بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیراعظم بن علی یلدریم نے پاکستان کے شہر پارا چنارمیں  بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کے صدر اردوغان نے اپنی تعزیتی پیغام میں دہشت گردوں کی سرزنش کرتے ہوئے انھیں وحشی قراردیا ہے۔ ترکی کے وزير اعظم نے بھی وہابی دہشت گردوں کے بہیماانا اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو عالمی خطرہ قراردیا ہے۔

ترک صدر اور وزير اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے اس واقعہ سے پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

یاد رہے گزشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ ہونے سے 25 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے دھماکہ وہابی دہشت گردوں نے پارا چنار کے شیعہ نشین علاقہ میں کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬