22 January 2017 - 18:53
News ID: 425846
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

:

پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پارہ چنار سبزی منڈی میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔

حجت الاسلام ساجد نقوی کہتے ہیں اس سانحہ نے پوری قوم اور ملک کو پھر سوگوار کردیاہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے بھی پارہ چنار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی مذمت۔

اپنے مذمتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پارہ چنار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے، پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈال کر اس کا قلع قمع کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیاگیاہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬