22 January 2017 - 19:16
News ID: 425847
فونت
ہندوستانی سماجی شخصیت:
ہندوستان کے سنئیر سماجی شخصیت اور برطانیہ میں 'کشمیر کی آواز' نامی بین الاقوامی کمپین کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان میں کشمیر کے بحران کے حل پر سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سنئیر سماجی شخصیت اور برطانیہ میں 'کشمیر کی آواز' نامی بین الاقوامی کمپین کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان میں کشمیر کے بحران کے حل پر سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی۔

یہ بات پروفیسر 'محمدعبداللہ' نے گذشتہ روز لندن میں کشمیر کے بحران پر منعقدہ کانفرنس کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بہت خراب اور تشویشناک ہے جبکہ اس علاقے کے عوام سنہ 1990 سے ابھی تک قتل عام ہورہے ہیں۔

ہندوستانی انسانی حقوق کے رہنما نے کہا کہ گذشتہ جولائی سے اب تک کشمیری عوام کی صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے اور اسی دوران ہندوستانی سیکیورٹی فورسز بے گناہ عوام، بچوں اور خواتین کا قتل عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان،ہندوستان تنازعات کی وجہ سے کشمیری مظلوم شدید مشکلات کے شکار ہیں۔

ہندوستانی شخصیت نے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ نے ماضی سے لے کر اب تک کشمیری بحران کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا اور دوسری طرف اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان بھی مذاکرات کا کوئی نتیجہ سامنا نہیں آیا۔

محمد عبداللہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر بحران کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تشکر از ارنا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬