
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی بلدیہ کی منصوبے ساز و تعمیراتی کی کمیٹی نے امریکہ میں ٹرمپ کی جانب سے اقتدار سنبھالے جانے کے ساتھ ہی بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں دو صیہونی بستیوں میں پانچ سو ساٹھ نئے مکانات تعمیر کئے جانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے نئے مکانات بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو اشتعال انگیز، خطرناک اور بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے نیز اس شہر کا جغرافیائی و تاریخی نقشہ تبدیل کرنے کی نئی سازش قرار دیا ہے۔
تحریک حماس کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام، تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کے منافی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰