23 January 2017 - 15:08
News ID: 425872
فونت
حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصولِ تک جدوجہد ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری و ساری رکھیں گے۔
سید علی گیلانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے حیدرپورہ سرینگر میں منعقدہ حریت کانفرنس کی مجلس شورٰی کےایک اہم اجلاس سے

خطاب میں کہا کہ 2016ء کی عوامی تحریک کے ذریعے سے حکومت کو ایک مضبوط پیغام (Strong Message) گیا ہے کہ کشمیری حصولِ مقصد تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

علی گیلانی نے کہا کہ زمینی حقائق کو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نہ اس طرح سے عالمی برادری کو دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اورہمیں اپنے مقصد کے حصول سے کوئی روک نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ کشمیر کے حالات 8 جولائی کو حزب المجاھدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد سے خراب ہو گئے اور گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ہزاروں افراد جاں بحق، زخمی اور گرفتار ہوئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬