23 January 2017 - 23:55
News ID: 425876
فونت
مرجع تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے نمائندہ کی موجودگی میں انٹرنیشنل کربلا ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔
انٹرنیشنل کربلا ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے نمائندہ اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد المهدی کربلائی  کی موجودگی میں انٹرنیشنل کربلا ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

حجت الاسلام و المسلمین کربلائی نے اس سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: انٹرنیشنل کربلا ایئرپورٹ پروجیکٹ آٹھ سال کی مدت میں کربلا گورنر ھاوس ، منسٹری آف روڈ عراق اور بعض ملکی و عالمی کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: پورے سال دنیا کے مختلف گوشے سے کربلا میں دسیوں لاکھ زائرین آتے ہیں ، لہذا اس شھر میں زائرین کی سہولت کے لئے ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر ضروری تھا ۔

حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے نمائندہ نے عراق کے داخلی اور اقتصادی مسائل کو نہایت سنگین بتایا اور کہا: توقع ہے کہ حکمراں اپنی ہمت اور کوشش کے ذریعہ اس عظیم پروجیکٹ کو انجام تک پہونچائیں گے  ۔

انہوں نے مزید کہا: حکمراں اور عوام دونوں ہی داعش کے مقابلے میں ایک دوسرے کے بازو ہیں لہذا دونوں ملک کو ملکر آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ سنیچر کو حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کا انگلینڈ کی کمپنی «کوبر» سے  انٹرنیشنل کربلا ایئرپورٹ پروجیکٹ کا معاملہ طے پایا تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۵۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬