شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دو وہابی دہشت گرد تنظیموں احرار الشام اور النصرہ فرنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دو وہابی دہشت گرد تنظیموں احرار الشام اور النصرہ فرنٹ نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق احرار الشام دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو عمار العمر نے ایک صوتی پیغام میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ النصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیں ۔
احرار الشام نے وہابی دہشت گرد گروہوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ النصرہ فرنٹ میں شامل ہونے سے پرہیز کریں ورنہ انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
اطلاعات کے مطابق سعودی رعب امریکہ کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے وہابی دہشت گردوں کو تشکیل دیتا اور پھر امریکہ کے ساتھ ملکر انھیں تباہ بھی کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے