26 January 2017 - 16:11
News ID: 425933
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اناڑی پن کو دیکھتے ہوئے ڈیموکریٹس نے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار صدر سے واپس لینے کا بل کانگریس میں جمع کرا دیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اناڑی پن کو دیکھتے ہوئے ڈیموکریٹس نے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار صدر سے واپس لینے کا بل کانگریس میں جمع کرا دیا ۔

جس کے مطابق ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار کانگریس کی منظوری سے مشروط کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ بل ۲ ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے کانگریس میں جمع کرایا گیا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا تھاکہ انہوں نے یہ بل اس لیے جمع کرایا ہے کہ ٹرمپ صدارتی مہم کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے خطرناک دعوے کرتے رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ اس حوالے سے امریکی صلاحیتوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬