26 January 2017 - 16:46
News ID: 425935
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین نے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور میں پاراچنار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔
 پاراچنار بم دھماکے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین نے ایک اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ سی ایم ایچ پشاور میں پاراچنار بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی جانب سے تمام زخمیوں کی خدمت میں قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے پھولوں کے گلدستے اور نقدعطیات کےچیک پیش کیئے گئے ۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی مسئول مرکزی سیکریٹریٹ ارشاد بنگش اور صوبائی سیکرٹری تربیت مولانا ذوالفقار علی بھی ملک اقرار حسین کے ہمراہ موجود تھے۔

زخمیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک اقرار حسین کاکہنا تھا کہ پارہ چنار کے مومنین ملت جعفریہ پاکستان کے سر کا تاج ہیں۔

ہر مشکل گھڑی مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے مظلومین   کےشانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ہر سطح پہ پارا چنار کے محب وطن پاکستانیوں  کے آئینی، قانونی اور جمہوری  حقوق کے لئے صدا بلند کریں گے، پوری قوم  پارہ چنار کے مومنین  کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

آخر میں ایم ڈبلیوایم کے وفد نے تمام زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬