27 January 2017 - 21:29
News ID: 425948
فونت
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے الدراز کے محصور علاقے میں مسلسل بتّیسویں ہفتے بھی بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔
بحرین



رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی سیکورٹی فورسز نے الدراز کے علاقے مین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے جہاں انھوں نے جمعے کی نماز ادا کرنے کے لئے لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا۔

بحرین کی سیکورٹی فورسز نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا خاردار تاروں سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب بحرینی عوام نے ان کی رہائش گا کے قریب دھرنا دے رکھا ہے اور انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قیادت میں اپنی تحریک بدستور جاری رکھیں گے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسز نے دھرنا دینے والے بحرینی عوام کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور ان کے خلاف چھّرے والی بندوقیں چلائیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬