رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نیویارک میں سیکڑوں لوگوں نے امریکی صدر کی جانب سے "امریکہ میں بیرونی دہشت گردوں کے مقابلے میں عوام کی حمایت " کے زیرعنوان جاری ہونے والے فرمان کے خلاف مظاہرے کئے -
ٹرمپ کے اس فرمان کے تحت سات مسلم ملکوں کے شہریوں کو آئندہ تین مہینوں تک امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی -
یہ مہاجرت کے حوالے سے امریکی پالیسی میں اہم موڑ شمار ہوتا ہے- اس فرمان کے تحت آئندہ تین مہینے تک عام پناہ گزینوں اور چار مہینے تک شامی پناہ گزینوں کا امریکہ میں داخلہ معطل رہے گا -
امریکی صدر نے مہاجرت کے حوالے سے اپنے نئے قانون میں سات ممالک جن میں عراق ، ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، سوڈان ، شام اور یمن شامل ہیں کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے-
اس قانون کے تحت ان سات ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے- اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے کو روک دیں گے-/۹۸۸/ ن۹۴۰