
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل عالی جناب غضنفر عباس شاہ اور شیعہ رہنما فیاض حسین بخاری نے کوٹلی امام حسین کی جامعہ مسجد میں ہونیوالی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : پارا چنار میں ہونیوالے ظلم و ستم اور بربریت کی مذمت کرتے ہیں، کوٹلی امام حسین کی زمین پرناجائز قبضہ نہیں ہونے دینگے، چاہے اسکے لئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑے۔
انہوں نے بیان کیا : کوٹلی امام حسینؑ کی زمین پر بننے والے ناجائز گھر کو گرانے کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم گورنمنٹ اس کام میں تاخیر کر رہی ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا : ہم نے اس زمین کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں اور اگر مزید قربانیوں کی ضرورت پڑی تو ہم اس سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا : اے سی ڈی آئی خان نے ہم سے درخواست کی تھی کہ اگر ہمیں اگلے جمعہ تک کا ٹائم دیا جائے تو ہم ہر صورت آنے والے جمعہ سے پہلے پہلے اس مکان کو گرا دیں گے، جس پر وہاں موجود تمام لوگوں نے اتفاق کیا تھا، لیکن اس بات پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/