رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مقروض پاکستان مضبوط نہیں بن سکتا۔
انہوں نے بیان کیا : مسلمان نہیں امریکہ عالمی دہشتگرد ہے، بڑی سیاسی جماعتیں کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتی، پاک فوج پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کردار کشی کرنیوالے حکومت کے چہیتے ہیں، دولت مند ہونے کے علاوہ نواز شریف میں کوئی قابلیت نہیں، پاناما کیس حکمران خاندان کو لے ڈوبے گا، دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت ہمارا پانی روک کر ڈیم بنا رہا ہے، ورلڈ بینک پاک بھارت آبی تنازعہ حل کیلئے سنجیدہ نہیں، ن لیگ کی ساری سیاست پیسے کی بنیاد پر کھڑی ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کا رخ موڑ کر آبی دہشتگردی کر رہا ہے، ہسپتالوں میں بیڈز نہ ہونے کی وجہ سے مریض فرش پر دم توڑ رہے ہیں اور خادم اعلی گڈ گورننس کا راگ الاپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت واپس ہو گی تو نواز شریف کی جان چھوٹے گی، نواز شریف حقائق تسلیم کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کریں، ہمارے حکمران باہر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت جبکہ اپنا سرمایہ باہر منتقل کر رہے ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : وزیر خارجہ کے بغیر اچھی خارجہ پالیسی کی توقع نہیں کی جا رہی، امریکہ یورپی دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، پنجاب کا 80 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے، پنجاب کے 35 اضلاع کا مجموعی بجٹ 2 کھرب روپے اور صرف لاہور کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 6 کھرب روپے ہے، ٹرمپ کا بھارت کو علاقے کا چودھری بنانے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/