صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنین پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے
![صیہونی فوجیوں](/Original/1395/06/06/IMG20510979.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پرحملہ کر کے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔
صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں انیس سالہ فلسطینی نوجوان محمد محمود ابوخلیفہ شہید اورپانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد انتفاضہ قدس کے شہدا کی تعداد دوسواناسی ہوگئی ہے ۔
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے دیگر علاقوں پر بھی حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان وسیع پیمانےپرجھڑپیں شروع ہوگئیں ۔
بعض مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔ صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے