30 January 2017 - 11:55
News ID: 426003
فونت
امریکی کمانڈوز کے ایک دستے نے یمن کے صوبہ بیضا میں اتر کر عام شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے-
امریکن فوجی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمانڈوز کا ایک دستہ اتوار کی صبح یمن کے صوبہ بیضا کے گاؤں یکلا میں پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترا اور اس نے وہاں کے عام شہریوں کا قتل عام کردیا جن میں بیشتر بچے اورخواتین شامل ہیں -

یمنی، سعودی اور لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ امریکی کمانڈوز کے اس حملے میں کم سے کم چالیس یمنی شہری مارے گئے ہیں جبکہ ایک امریکی میرین بھی ہلاک ہوا ہے -

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کمانڈوز کو یمن کے مذکورہ گاؤں میں اتارنے کی کارروائی میں امریکا کے تیس آپاچی  طیاروں اور ڈرون ہوائی جہازوں نے حصہ لیا -

بتایا گیا ہے کہ امریکی میرین فوجیوں نے یمن کے صوبہ بیضا کے گاؤں کے رہائشی مکانات کو خاص طور سے نشانہ بنایا -

اس درمیان امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اس کارروائی میں القاعدہ کے تین سرغنوں کو ہلاک کردیا ہے -  امریکا کا یہ دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مختلف ملکوں میں القاعدہ اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے امریکی کارروائیوں میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے جاتے ہیں -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬