30 January 2017 - 12:38
News ID: 426011
فونت
میاں عبدالخالق قادری:
خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل سنت رہنما نے کہا پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، اس لئے کسی کو یہاں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سندھ اسمبلی کی حالیہ قانون سازی کسی بھی طور قبول نہیں کی جائے گی۔
 تکفیری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ پیر میاں عبدالخالق قادری نے خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ محبت کا درس دیا، فرقہ واریت ایک لعنت ہے اولیاء اﷲ کا طرزِ تبلیغ وحدت اُمت اور فروغِ اسلام کی گارنٹی فراہم کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ محبت سے ہی تبلیغ اسلام ہو سکتی ہے، اسے اختیار کیا جائے، ہم علاقائی و لسانی تعصبات پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، غیر اسلامی قوانین کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہل سنت رہنما نے کہا پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، اس لئے کسی کو یہاں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سندھ اسمبلی کی حالیہ قانون سازی کسی بھی طور قبول نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس موقع پر جے یو پی کے رہنما سید احسان اﷲ گیلانی، عطاء اﷲ روکھڑی اور محبوب الرسول قادری بھی موجود تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬