01 February 2017 - 15:46
News ID: 426052
فونت
کشمیر کانفرنس اعلامیہ:
وفاقی دارالحکومت میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے، دوطرفہ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشرفت سے مشروط کیا جائے۔
کشمیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کانفرنس کے شرکاء کا کہنا ہے کہ بھارت سے دو طرفہ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کی پیشرفت سے مشروط کیا جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں فوجی انخلا میں کردار ادا کرے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔ بھارت سے دو طرفہ تعلقات کو مسئلہ کشمیر کی پیشرفت سے مشروط کیا جائے۔

حکومت پاکستان عالمی برادری سے موثر سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ کشمیر کانفرنس کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری گرفتار حریت رہنماؤں کو رہا کرانے میں کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین ختم، پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں فوجی انخلا میں کردار ادا کرے، عالمی برادری، اقوام متحدہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلیے کردارادا کرے۔

جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماء مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ یہ انتہا ہے کہ مسلم ممالک اب بھی خاموش ہیں۔ ٹرمپ کے اقدامات سے خوشی ہوئی کہ ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا، مودی ہمیشہ مسلمانوں کو اچھوت سمجھتا ہے، ٹرمپ نے اچھوت بنا دیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ مرکز، آزاد کشمیر میں نواز لیگ حکومت ہونے کے باوجود مسئلہ تا حال حل طلب ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکمران جماعت سے شائد کوئی اسلیے نہیں آیا کہ سوالات کے جوابات دینا پڑتے۔ جے یو آئی (ف) یوم کشمیر منائے مگر بڑھ کر کچھ کرنیکی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء قیصر شریف نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، تمام طبقات کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬