02 February 2017 - 17:14
News ID: 426074
فونت
جماعت اسلامی کی طرف سے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس اسلام آباد ھوٹل میں منعقد کی گئی۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی طرف سے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس اسلام آباد ھوٹل میں منعقد کی گئی جس میں دینی اور سیاسی پارٹیز کے ساتھ ساتھ حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بھی اس کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے شھدا اور مجاھدین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے بہادروں نے اپنے عظیم جدوجہد سے ثابت کیا کہ جو قومیں قربانی دینا جانتی ھیں ان کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔

امت مسلمہ پر اس وقت بہت ہی سخت وقت ھے عالم اسلام کے جسم سے خون رس رھا ھے ھمیں انتہائی ھوشیاری،بیداری اور متحد ھو کر آگے بڑھنا ھو گا ورنہ دشمنان اسلام قوتیں اور سامراجی طاقتیں ھمیں آپس میں لڑا کر کمزور کر دیں گی اور ھم پر اپنی مرضی کے آئین مسلط کریں گی۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں اس کے بانی جناب قاضی حسین احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ قاضی حسین احمد ھم سب کے قائد تھے انھوں نے اس دن کا اعلان کر کے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک نیا رنگ بھر دیا اور یہ دن امت کے اتحاد کا دن بھی بن گیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بالاتفاق کشمیریوں پر انڈیا کے ظلم و ستم اور سفاکیت و بربریت پر غمزدہ ھین تو ھم سب کا فرض بنتا ھے کشمیر کی جدوجہد میں اپنا سیاسی،سفارتی،اخلاقی اور دینی فرض ادا کریں، اور اس سب ملکر کشمیری بھائیوں کے خلاف بھارت کے ظلم کی مذمت کری پانچ فروری کی ریلیاں سب مل کر نکالیں نہ یہ کہ سراج الحق صاحب، مولانا فضل الرحمان حجت الاسلام ساجد علی نقوی اور دیگر جماعتیں الگ الگ ریلیاں نکالیں یہ کشمیری بھائیوں کو مایوس کرنے والی بات ھو گی اور اگر متحد ھو کر ھم سب کی طرف سے اکٹھی ریلی نکلے گی تو کشمیریوں کی بھی حوصلہ افزائی ھو گی اور انڈیا کو بھی ایک مضبوط میسیج جائے گا۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے کہا کہ حافظ محمد سعید کے نظر بندی کے آرڈر بلا جواز ھیں حکومت کو چاھئیےکہ اپنے آئین کے مطابق کام کرے نہ کہ دوسرے کے اشارے پر،اس سے تاثر ملتا ھے کہ ھم خود مختار نہیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬