03 February 2017 - 13:49
News ID: 426081
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کشمیر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر عام آج عام ہڑتال کی جا رہی اور صبح سے ہی تمام تجارتی اور کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مشترکہ حریت قیادت نے کولکتہ مغربی بنگال کی ایک عدالت کی طرف سے گزشتہ دنوں کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کوانصاف کا قتل،جانبدارانہ اورغیر منصفانہ قراردیتے ہوئے آج (جمعے کو) یوم مزاحمت منانے، مکمل ہڑتال اور پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے حالات 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہو گئے تھےاور گذشتہ 5 ماہ کے دوران 115 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬