03 February 2017 - 13:55
News ID: 426083
فونت
امریکا کو ایران کا سخت انتباہ؛
اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران کے میزائلی تجربات کے بارے میں امریکا کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر کے د‏‏عوؤں کو بے بنیاد، تکراری اور اشتعال انگیز قراردیا ہے
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کی شام اپنے ایک بیان میں امریکا کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر مائیکل فلائن کے اس بیان پر کہ ایران کے میزائلی تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہیں کہا کہ ایران کا کوئی بھی میزائل ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے لئے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے اس لئے ایران کے میزائلی تجربات سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی نہیں ہیں -

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے یہ بیانات ایک ایسے وقت آرہے ہیں جب علاقے میں امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ایران کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں - وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ امریکا ایرانی عوام کی قدر کرنے کے بجائے  اپنے بے بنیاد اور تکراردی د‏‏عوؤں اور غیردانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے عملی طور پر دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا ہے  -

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے ہتھیار فروخت کرنے کی غرض سے علاقے کے ملکوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے کے بجائے یمن میں اپنے اتحادیوں کے جنگی جرائم کے اقدامات سے خود کو دور رکھے -

وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی معاہدوں کے منافی امریکا کے ہر قسم کے اقدامات کی بابت واشنگٹن کو خبردار کرتا ہے اوراس بات پر زور دیتا ہے کہ کسی بھی طرح کے دھمکی آمیز اقدام کا سہارا لینا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے بلکہ امریکا کی متعدد حکومتوں کے لئے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایران کے عوام سے دھونس و دھمکی کی زبان میں بات نہیں کی جاسکتی -

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬