03 February 2017 - 21:19
News ID: 426092
فونت
سینکڑوں کی تعداد میں صیہونیوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے بنیامین نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
بنیامین نتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں جبکہ مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں صیہونی وزیر اعظم سے کئی بار تفیتیش ہو چکی ہے سینکڑوں کی تعداد میں صیہونیوں نے مظاہرہ کر کے نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرہ کرنے والے صیہونیوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ نتن یاہو پر اسرائیل اور ایک جرمن کمپنی کے درمیان آبدوز کی خریداری کے سودے میں رشوت لینے کا الزام ہے۔

 ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انھوں نے اخبار یدیعوت احارانوت کے چیف ایڈیٹر ارنون موزس کو مشترکہ مفادات کے سلسلے میں رابطہ برقرار کر کے رشوت دینے کی پیشکش کی تھی تاکہ نتن یاہو کی حمایت کی جا سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬