03 February 2017 - 21:28
News ID: 426094
فونت
فلسطینی ذرائع کے مطابق تین سو ستّر سے زائد صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
مسجد الاقصی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتیس جنوری سے دو فروری تک صیہونی آبادکاروں نے اسرائیل کی اندرونی سلامتی کی تنظیم شاباک اور صیہونی پولیس اہلکاروں کی مدد و تعاون سے کئی بار مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا اور مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہ صیہونی جارح جمعے اور ہفتے کو چھوڑ کر روزانہ باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے ہیں اور باب السلسلہ کی طرف سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اس طرح یہ صیہونی آبادکار، اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

صرف جنوری کے مہینے میں صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے ایک ہزار سات سو پندرہ واقعات درج کئے گئے ہیں۔

 غاصب صیہونی، اس مسجد کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے یہودیوں کے مرکز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور غاصب صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ہی انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬