‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2017 - 08:11
News ID: 426104
فونت
اشرف آصف جلالی:
ٹی ایس ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ کلچر، عریانی، فحاشی، حسد اور بغض معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، اسلام کی حقیقت سے روشناس ہوکر محکوم اقوام آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احکام الہی پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بعض مسلم ممالک کے نام نہاد حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کیلئے مذہب کو ہتھیار بنا لیا ہے۔
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے "اسلام ہی انسانیت کا جامع پیغام ہے" کے موضوع پر جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کو اسلام کے دامن رحمت میں ہی پناہ لینا پڑے گی، دورِحاضر کے تمام مسائل کا حل محسنِ انسانیت حضور بنی کریم (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے، احکامات نبوی حقوق العباد اور معاشی ترقی کی روشن اور زندہ و جاوید مثال بن چکے ہیں، آپ(ص) کی ذات ساری بشریت کیلئے مصلح کی حیثیت رکھتی ہے، فطری اور عقلی تقاضوں کو تسکین بخشنا دین اسلام کا ہی خاصا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم (ص) کا اصلاحی پیغام تمام انبیاء کی تعلیمات کا خلاصہ ہے، ظلم و جبر سے نجات حاصل کرنے کیلئے رسول اللہ (ص) کی زندگی بہترین نمونہ ہے، گستاخانہ کلچر، عریانی، فحاشی، حسد اور بغض معاشرتی بگاڑ کا سبب ہے، اسلام کی حقیقت سے روشناس ہوکر محکوم اقوام آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو سکتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احکام الہی پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بعض مسلم ممالک کے نام نہاد حکمرانوں نے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کیلئے مذہب کو ہتھیار بنا لیا ہے۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہاکہ تعلیم کے نام پر جہالت کا کاروبار کرنیوالوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کیلئے عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے، کشمیری بزور بازو حصول آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬