04 February 2017 - 08:20
News ID: 426106
فونت
یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی وزیر دفاع کے مشیرجنرل احمد عسیری نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور رواں برس ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔
جنرل احمد عسیری


رسا ںیوز‌ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی عرب کے وزیر دفاع کے اعلی مشیر جنرل احمد عسیری نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور رواں برس ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔

احمد العسیری نے ایران کے خلاف فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے پر مبنی بی بی سی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباؤ میں اضافہ سعودی رعب اور امیرکہ کی مشترکہ پالیسی کا حصہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف  سعودی عرب کے بھیانک جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہمارا مؤقف مضبوط ہے ہم امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔

احمد العسیری نے کہا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب امیرکہ کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ العسیری نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی رعب کا مشترکہ تعاون جاری رہےگا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬