04 February 2017 - 08:06
News ID: 426102
فونت
محمد حسین بنی اسدی:
لاہور میں ایرانی قونصل جنرل کا طلباء سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں عوامی امنگوں پر پورے اترے، دونوں ملک ایک دوسرے کے سیاسی، معاشی، استحکام کیلئے برسرِپیکار ہیں اور ایک دوسرے کی داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے دست راست اور عالمی سیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کرتے ہیں، پاک ایران تعلقات جتنے حکومتی سطح پر گہرے ہیں اس سے کہیں زیادہ عوامی سطح پر مضبوط اور مستحکم ہیں۔
منہاج یونیورسٹی


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے لاہور میں قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی نے منہاج یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، ایم یو ایل کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری اور انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے ان کا استقبال کیا۔ محمد حسین بنی اسدی نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور پاک ایران تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان برادر ہمسایہ ملک عالم اسلام کے اہم رکن اور عالمی امن کیلئے مرکزی کردار کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں عوامی امنگوں پر پورے اترے، دونوں ملک ایک دوسرے کے سیاسی، معاشی، استحکام کیلئے برسرِپیکار ہیں اور ایک دوسرے کی داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے دست راست اور عالمی سیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کرتے ہیں، پاک ایران تعلقات جتنے حکومتی سطح پر گہرے ہیں، اس سے کہیں زیادہ عوامی سطح پر مضبوط اور مستحکم ہیں۔
 

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی امن کیلئے برابری کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری سے تعلقات کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے، دونوں ممالک سیاسی، سماجی، مذہبی حوالوں سے بھی پائیدار رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اور سازش پاک ایران برادرانہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، خطے کے امن کیلئے بھی دونوں ملکوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ایرانی قونصلیٹ جنرل نے فروغ امن کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے فتویٰ کو ایک تاریخی ڈاکومنٹ قرار دیا اور کہا کہ اس فتویٰ کے بعد نظریاتی اور فکری سطح پر کوئی بھی اسلام پر دہشتگردی کا الزام نہیں لگا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عالم اسلام کا سرمایہ ہیں، ایران میں ان کے فتاویٰ جات اور علمی تحقیقی کام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ محمد حسین بنی اسدی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف دفاتر اور فیکلٹییز کا دورہ کیا اور جدید علوم کی فراہمی کے حوالے سے یونیورسٹی کے داخلی، علمی ماحول پر خوشی کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے محمد حسین بنی اسدی کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬