‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2017 - 12:06
News ID: 426110
فونت
آیت الله علی رضا اعرافی:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله علی رضا اعرافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں انقلاب اسلامی ایران کو دنیا کے آزادی خواہ اور مستضعفین جھان کی تکیہ گاہ اور دشمن کی انکھ میں کھٹکتا کانٹا بتایا اور کہا: امام خمینی(رہ) نے سرنگوں ہوتے اسلام کا پرچم تھام کر دشمن کی سازشوں پر پانی پھیر دیا ۔
 آیت الله علی رضا اعرافی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں کہ جو مصلائے قم میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، ۵ جمادی الاول روز ولادت حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کی مبارکباد دی اور کہا: بلند رتبہ ، عالم غیب سے رابطہ اور علم لدنی کا مالک ہونا آپ کی ذات گرامی کا خاصہ ہے ، حضرت زینب(س) کی تقریریں اور استقامت دنیا کے آزادی طلب افراد کے لئے مشعل راہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: آپ ایسے خاتون تھیں جس نے دشمن کی پنجے میں جکڑے ہونے کے باوجود ھرگز کمزروری کا احساس نہیں کیا ، حضرت زینب سلام اللہ علیھا نے اپنے بھائی حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر عزیزوں کی شھادت پر استقامت کا وہ جوھر پیش کیا جسے سن کر دنیا آج بھی انگشت بدنداں ہے ۔

ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم نے انقلاب اسلامی کی ضمن میں الھی رحمتوں کا سایہ اپنے سروں پر محسوس کیا ہے ، انقلاب اسلامی ایران الھی تجلیات ، آسمانی اعجاز اور انوار الھی کا مرکز ہے کہ جو سرزمین قم کے حوزہ علمیہ سے طلوع ہوا اور اس کی کرن دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل گئی ، اس عظیم نعمت کی ہمیں قدر کرنی چاہئے ، اس کی بقا میں ہمیں کوشاں رہنا چاہئے اور دشمنوں کے مقابل اس کی حفاظت کرنی چاہئے کیوں کہ ہم سبھی اس کے سلسلے میں مسئول ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: ایران کا اسلامی انقلاب ، دنیا کے عظیم اور بڑے انقلابوں کے لیبل اور سطح کا انقلاب تھا مگر اس انقلاب کی ایک خصوصیت تھی وہ یہ کہ یہ انقلاب، اسلامی اور اعتقادی بنیادوں اور اقداروں پر استوار تھا لہذا انقلاب کی اس روح کو باقی رہنا ضروری ہے ، مغربی اور سامراجی دنیا دین کا جنازہ نکالنے میں خود کو کامیاب محسوس کررہی تھیں کہ ناگہاں ایک مرجع وقت نے اسلام اور دین کا پرچم اپنے ہاتھوں سے تھام کر لوگوں کو اس پرچم کے نیچے یکجا ہونے کی دعوت دی اور دشمن کو للکار دیا اور ان کی مہنتوں پر پانی پھیر دیا ۔   

سرزمین ایران کی اس برجستہ شخصیت نے کہا: آج دنیا کی سامراجی طاقتیں ، انقلابی اسلامی ایران کے مدمقابل ہیں اور دنیا کے آزادی خواہ اور مستضعفین نے اس انقلاب کے نقش قدم پر اپنا قدم رکھا ہے وہ اس انقلاب اسلامی سے والہانہ محبتیں کرتے ہیں کہ جس کی بقا ضروری ہے ۔

انہوں نے آخر میں مظلوم بحرینیوں اور اس ملک کے شیعہ رھنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مرکز و مہد انقلاب اسلامی ایران مدرسہ فیضہ میں ہونے والے اجلاس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس اجلاس نے اس بات کو ثابت کردیکھایا کہ حوزہ علمیہ قم ایران ملت بحرین ، یمن ، اسلامی استقامت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزکی کی حمایت میں مصمم ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۸۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬