‫‫کیٹیگری‬ :
04 February 2017 - 13:50
News ID: 426112
فونت
آیت الله عبد الامیر قبلان:
شیعہ مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے نائب صدر نے آرٹس اور ادب کی اکیڈمی ایران کے صدر غلام علی حداد عادل سے ملاقات میں کہا: ایران ملت اسلامیہ کے دفاع کا مستحکم قلعہ ہے ۔
آیت الله عبدالامیر قبلان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس اعلائے اسلامی لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان نے آرٹس اور ادب کی اکیڈمی ایران کے صدر غلام علی حداد عادل سے لبنان کے دار الحکومت بیروت میں ہونے والی ملاقات میں کہا: اسلامی جمھوریہ ایران ، مسلمانوں کی عزت و آبرو اور بقا کی ضمانت ہے نیز ملت اسلامیہ کے دفاع کا مستحکم قلعہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمھوریہ ایران نے اسلامی تعلیمات اور میراث کی حفاظت و بقا میں جو معتدل و میانہ رویہ اختیار کیا ہے وہ دیگر ملت مسلمہ کے لئے مشعل راہ کی صورت ہے ۔

اس لبنانی عالم دین نے ایران کی دن بہ دن ہونے ترقی پر خوشی کا اظھار کیا اور کہا: ایران نے تمام سازشوں اور فتنوں کے مقابل استقامت کا مظاھرہ کرتے ہوئے مستضعفین کی حمایت اپنی ذمہ داری سمجھی ، کہ خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ وہ اس ملک کے عظیم الشان رھبر ، علمائے کرام اور غیور و فداکار عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔

غلام علی حداد عادل نے بھی اس ملاقات میں آیت الله قبلان کی کوششوں کو سراہا اور کہا: ملت ایران آپ کا خاص احترام کرتی ہے کیوں لبنان اور ایران کے دوستانہ تعلقات میں آپ کا بہت بڑا کردار ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬