04 February 2017 - 08:08
News ID: 426103
فونت
مرکزی سیکرٹری جنرل انصر مہدی کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی پروگرام کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں آئی ایس او کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ سیمینارز کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، جموں و آزاد کشمیر، ملتان اور پشاور میں بھی ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں طلباء کیساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ آئی ایس او کی کانفرنسز میں بھارتی مظالم کی مذمت اور شہدائے کشمیر کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
آئی ایس او


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں مرکزی کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس او 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اس حوالے سے مختلف شہروں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے۔

تنظیم کے رہنماؤں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پروگرام میں وحدت کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے عمائدین کو مدعو کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستانی قوم کو یکجہتی کا پیغام جائے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی پروگرام کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں آئی ایس او کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

سیمینارز کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، جموں و آزاد کشمیر، ملتان اور پشاور میں بھی ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں طلباء کیساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

آئی ایس او کی کانفرنسز میں بھارتی مظالم کی مذمت اور شہدائے کشمیر کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی، اس حوالے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہون نے مزید بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی آزاد کشمیر میں میڈیا کے نمائندوں سے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی جموں میں پریس کانفرنس کریں گے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد ہونیوالی ریلی میں بھی شریک ہونگے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬