رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں جنگی خبریں فراہم کرنے والے ادارے نے حیان گیس فیکٹری ، البیضہ ، مشرقی دیہی علاقوں اور حمص میں التیفور ایئرپورٹ کے مضافاتی علاقوں میں جاری جنگی کارروائیوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے الحطانیہ ، جحار ، اور بیئر المرھطان کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔
دوسری جانب النصرہ دہشت گرد گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے شمالی حمص کے عام شہریوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور حمص شہر کے رہائشی علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے- ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شمال مشرقی دمشق میں واقع السین ہوائی اڈے کے مشرق میں داعش کے ایک اڈے پر بھی حملہ کرنے کے ساتھ ہی کئی محاذوں پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے- ان فوجی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں -
شامی فوجی دستوں نے الکتیبہ الثالثہ ، السین ہوائی اڈے کے مشرق اور مغرب میں مشرقی و مغربی الکسارات پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا -/۹۸۸/ ن۹۴۰